پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے عمران خان کی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا
ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب ضرورت ہوئی ہم ہمیشہ تعمیری تنقید کرتے رہیں گے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، مجھے وزیراعظم سے متعلق متعدد تحفظات ہیں.
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
بلاول زرداری نے ٹویٹر پر کہا کہ غیر جمہوری سیاست، بدترین اکانومی کی پالیسیوں کی وجہ سے مجھے وزیراعظم سے بہت زیادہ اختلافات تھے، عمران خان نے جلسے میں جو خطاب کیا وہ پاکستانی لیڈر کا نہیں تھا ،بلاول نے مزید کہا کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں ہر کسی کو پاکستان کی کوششوں کو سپورٹ کرنی چاہئے، اسی لئے میں بھی غیر مشروط طور پر حکومت کی سپورٹ کرتا ہوں ،ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کروں گا .
واضح رہے کہ بلاول زرداری بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل امریکا گئے تھے، وہ آج صبح ہی امریکہ سے پاکستان واپس پہنچے ہیں اور آتے ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا