بلاول نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کرلیا، اب "خاص”‌لفظ کہنا بند کردیں ، شاہ محمود قریشی

باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کر لیا، اب کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاد نہیں، یہ جلد بکھر جائیں گے۔ براڈ شیٹ معاہدے میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں، اپوزیشن تنقید کے بجائے اپنی صفائی پیش کرے۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نےپارٹی فنڈنگ کےحوالےسےتمام ریکارڈ پیش کیا،جسٹس عظمت سعیدایک باوقارجج رہ چکےہیں،انکےنام پراپوزیشن کواعتراض کیوں ہے۔ اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے،ہم حساب دیں گے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے،انہوں نے گیس کے مہنگے معاہدے کیے، موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے۔

ادھر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے. پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں.

چوہدری محمد سرور کہا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں. استعفے دیے نہ لانگ مارچ کیا نہ ہی اب پی ڈی ایم تحریک عدم لا سکے گی.

وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائے.
اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں.

Shares: