سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ضروری ہیں،الیکشن کمیشن کو چاہیئے جلد انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے،مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے،آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہونگی،

دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھٹو شہید کے دور میں بڑی واضح پالیسی تھی فلسطین کے حوالے سے، پیپلز پارٹی پر زور مذمت کرتی ہے فلسطینیوں پر ظلم کی، عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کو روکا جائے، پریس کانفرنس کا مقصد اساتذہ کی گرفتاری اور جو ظالمانہ طریقہ کار اپنایا گیا حکومت کی جانب سے،علم کی روشنی سے انہی اساتذہ نے نوازا ہے، افسوس کی بات ہے لاء انفارسمنٹ ایجنسیز نے خود کو آقاؤ ں کا ملازم ثابت کیا، خواتین پر تشدد کیا گیا پی پی اس کی مذمت کرتی ہے، ہر پلٹ فارم پر ہم ان کے ساتھ موجود ہونگے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والا بھی نجی سکول سے تعلیم یافتہ نہیں تھا، تعلیمی نظام مساوی ہونا چاہیے، بچوں کا استحصال ہوتا ہے تعلیمی معیار کو لے کر، دیہات میں پڑھنے والے اور شہر میں پڑھنے والوں کا فرق ختم ہونا چاہیے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یکساں مواقع میسر کریں،نگران حکومت کے پاس اختیار نہیں لیو انکیشمنٹ ختم کرنے کا, پینشن ختم کرنے کا،نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، لیکن موجودہ حکمران کی ترجیح الیکشن کے علاوہ سب کچھ ہے،ایسے چلا رہے ہیں جیسے منتخب حکومت ہو،الیکشن ہونگے تو سب کو آٹے دال کا بہاؤ پتا چل جائے گا، جو نگران حکومت کر رہی ہے پنجاب میں یہ نہیں کرنا چاہیے،قوم کے ساتھ ہم بھی دعا گو ہیں کہ بھارت کی سرزمین پر پاکستان فتح حاصل کرے، روایت کو توڑیں گے میچ جیت کر،

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

Shares: