مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ...

جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ

قصور گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے...

علیم خان کا صرف ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم...

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی...

بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہونگے،عاجز دھامرہ

پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک نئے الیکشن کی جانب گامزن ہے ،

عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کی اسمبلی کو ختم کرنے کے لیے بہت سازشیں ہوئی ، ملک میں انارکی پیدا کی گئی ،ایک گروپ نے سمجھا تھا کہ انکی خواہش کے مطابق اسمبلی کو وقت سے پہلے ختم کر دیں گے ، اس گروپ کا ایجنڈہ ریاست پاکستان کے خلاف تھا ، ان کے سہولتکار بہتر سہولتکاری کر رہے تھے ، وقت سے پہلے الیکشن کے لیے ملک کے حالات خراب کرائے گئے، موجودہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر رہی ہے ، معاشی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی گئی، کپتان اپنی ٹیم کے ساتھ غائب ہے ،کھلاڑی دوسری ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں،ہم سیاست نہیں ریاست کو بچانے کے لیے آگے آئے ہیں ، دوستوں نے اختلاف کیا تھا ان حالات میں حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا ، پیپلز پارٹی کا شیوہ سیاست ہے ، لیڈر شپ کی لاشیں اٹھانے کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، ہم نے مسنگ پرسن پر بھی آواز اٹھائی ،انصاف کے دروازے سب کے لیے کھلے ہونے چاہیئے، ہم سیاست کرنے نہیں ریاست بچانے آئے تھے، ہم نے پاکستان کوجوڑا،

تاریخ نے ہمارے کندھوں پر اگر پھر امتحان میں ڈالا تو پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی،عاجز دھامرہ
عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جس زنجیرکو توڑا گیا ہم نے اس کو جوڑا، ہم نے کہا پاکستان کھپے، مسنگ پرسنز چھوٹے صوبوں سے کیوں ہیں، ہم پوچھتے ہیں یہ سلسلہ ڈومیسائل کی بنیاد پر کیوں ہے ہمارے لیڈرز نے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک سال میں ناراض دوستوں کو راضی کیا ، چیئرمین بلاول بھٹو کے دورے سرکاری اخراجات سے نہیں ہوئے، سندھ صوبے کے سیلاب متاثرین کے حوالے سے ہمیشہ بات کی ،تاریخ نے ہمارے کندھوں پر اگر پھر امتحان میں ڈالا تو پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ہم پر ہمیشہ سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی ہے میں سب تنقید کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ، پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اسمبلی میں جیتے گی،بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہونگے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ دبئی میں روٹین وزٹ پر ہے ، بلاول بھٹو حکومت میں جب نہیں تھے وہ تب بھی دبئی جاتے رہتے تھے، میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے، کراچی سے کشمیر تک ہم جیتیں گے،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جس کپتان کے پیچھے گیم کھیلنے چاہتے ہیں وہ گیم ختم ہو چکا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے،شاہدہ رحمانی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan