امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکا پاکستان سے مثبت جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا ، فریقین نے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا

وزیر خارجہ بلاول کا او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا جو یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے تناظر میں کیا گیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی تعریف کی ہنگامی وزارتی اجلاس کےانعقاد کے لیے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ترجمان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹری نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسمبلیوں کی تحلیل۔۔۔ آئین کیا کہتا ہے؟

Shares: