بلاول سے سعید غنی ، وقار مہدی ، قادر پٹیل اور دیگر کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، پی پی پی کراچی میں ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکانی اور جنرل سیکریٹری علی احمد جان نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا . ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے ضروری امور کی طرف توجہ دلائی ۔ انہوں نے یہ امور بڑے غور و خوض کے ساتھ سماعت کئے ۔ اور کراچی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی تجاویز بھی غور کی گئیں ۔

Comments are closed.