بلاول تھوڑا غصہ ادھر بھی نکالیں، سیدمصطفی کمال
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاک سرزمین پارٹی کے صدر مصطفیٰ کمال نے سندھ کے ضلع مٹیاری میںآوارہ کتوں سے کاٹے جانے والے بچے پراپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے.کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر غصے میں آنے والے بلاول صاحب تھوڑا غصہ سندھ میں معصوم بچوں کو کتے کے کاٹنے پر دکھادیں، بلاول صاحب آپ کی حکومت پچھلے پندرہ سال سے سندھ پر ہے اور مٹیاری اس کا ضلع ہے جہاں ایک ماں کے بچے کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا ہے اور وہ اپنی ماں کی گود میں دم توڑ گیا ہے. سید مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ آپ کی حکومت اور اس کی کارکردگی کہاں ہے کیا . عوام کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ ماؤں کے جگر گوشوں کو کاٹیں اور پھر مائیں اپنے جگر گوشوں کو ڈھونڈتی پھریں
کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر غصے میں آنے والے بلاول صاحب تھوڑا غصہ سندھ میں معصوم بچوں کو کتے کے کاٹنے پر دکھادیں@BBhuttoZardari #ppp @SindhCMHouse pic.twitter.com/qFMjKVHKSM
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 12, 2020
آپ نے اگر عوام کی خدمت اور حفاظت نہیں کرنی تو اس اقتدار کا کیا فائدہ. واضح رہے کہ سید مصطفیٰکمال کراچی اور سندھ کی بری حالت پر اکثر کڑھٹے رہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک بار انہیںموقع دیا جائے پھر دیکھنا کہ عوام کے مسائل کس طرح حل ہوتے ہیں.
ادھر کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے انہیں اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور المناک واقعے کی رپورٹ فوری طلب کر لی۔
زمیں پھٹی، نہ آسماں رویا۔ ماں بیٹی کے ساتھ اس قدر ظلم ہوا، بھیڑیے نما ملزمان نے مقدس رشتوں کا بھی خیال نہ کیا۔ افسوس ناک واقعہ کشمور میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچی علیشاہ اور اس کی والدہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اس درندگی پر کشمور کے لوگ سراپا احتجاج ہیں