اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری دباؤ کا شکار ہیں اور اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔
باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بلاول فرما رہے ہیں کہ وزیراعظم ان کو خود ہی استعفیٰ بھیج دیں آپ دباؤ کا شکار ہیں اور اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں آپ کو استعفے کی نہیں علاج اور مدد کی ضرورت ہے ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ کے مارچ میں لوگ نہیں نکلے ہیں استعفی ٰتو نہیں لیکن آپ کو ماہر نفسیات بھیج رہے ہیں۔
اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے شرکا سے حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ پی پی کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو اسمبلی توڑ دیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں وقت آگیا ہے کہ نا اہل حکومت کو گھر بھیجا جائے انہوں ںے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگو! نا اہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے۔
چیئرمین پی پی کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں جب کہ شرکا سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔
منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے پی پی کسانوں کے لیے لڑ رہی ہے، طلبہ یونین کو بحال کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، نوجوانوں کو ان کا حق دلوایا ہے اور مزدوروں کو ان کا حق پہلے بھی دیا ہے، آئندہ بھی دیں گے عوام کے ساتھ نا انصافی پر پیپلزپارٹی ہر فورم پر لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں۔
بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار
حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو کون سمجھائے کہ سندھ پر ڈاکہ تم نے مارا ہے یہ پریشان ہو گیا ہے کیونکہ بزدل وزیراعظم ہے یہ تماشے اب نہیں چلے گا میڈیا پر پابندی لگائی کہ حکومت کے خلاف نہ بولو، مزدوروں کے حق کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہو رہا ہے آصف زرداری نے 1973 کا آئین بحال کیا اور این ایف سی ایوارڈ دیا۔
شرکائے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیازی سرکار نے عوام کو شدید تکلیف میں ڈالا ہوا ہے اس کا ایک ہی مشن ہے کہ عوام تکلیف میں رہیں بلاول بھٹو کے نکلنے کا مقصد نیازی کو رخصت کرنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس نا اہل وزیراعظم کو آپ کی مدد سے رخصت کریں گے۔