بلاول کو جواب دینے کے لیے نیب نے کتنی مہلت دی
باغی ٹی وی :جے وی اُپل کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے 2 ہفتے میں 32 سوالوں کا جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مارچ کے اعلان پر ایک اور نوٹس آ جاتا ہے، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ماضی میں بھی سوالوں کا 3 بار جواب دے چکا ہوں، اعتراضات کے باوجود آج پیش ہوا، سابق چیف جسٹس نے ایک سال پہلے مجھے بے گناہ قرار دیا تھا، کسی تجارتی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا، 2 پرائیویٹ کمپنیوں میں لین دین ہوا، نیب کا کیا تعلق ہے ؟ اس وقت میں کوئی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھا، جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا تو میری عمر 7 سال تھی، سوچا تھا نیب 7 سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی اور تحریک چلائیں گی۔ راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے لیکن نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج اسی تسلسل میں مجھے نیب آفس بلایا گیا۔ نیب کو نجی لین دین کی تحقیقات کا کوئی حق نہیں، میں جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا اس وقت 7 سال کا تھا، ہماری غلط فہمی تھی کہ نیب 7 سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا








