نالائق حکومت کو برداشت نہیں کریں گے، بلاول کا اعلان، خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بھی بتا دی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نالائق حکومت کو مزید برادشت نہیں کریں گے، خورشید شاہ کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتار کیا گیا،ہم مولانا فضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورتعاون کریں گے، حکومت کوسال کےآخرتک ڈیڈ لائن دی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے پارٹی کے اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ،نیب نے آج خورشیدشاہ کوگرفتارکیا،خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،اپوزیشن رہنماوَں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیرپریکجہتی کاموقع تھا،حکومت نےنیب کااستعمال کیا،سیاسی انتقام نیب سےشروع ہوتاہےاورنیب پرختم ہوتاہے ،فریال تالپورکورات کے اندھیرے میں اسپتال سےجیل منتقل کیاگیا ،عوام کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیےخورشید شاہ کوگرفتارکیا گیا ،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیب کے زوراوردباوَپرچل رہی ہے،نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا،یہ کالا قانون مشر ف نے بنایا،عمران خان کے نااہل ہونے کا نقصان کشمیرکازکوپہنچ رہاہے،کشمیرکانفرنس میں تمام جماعتوں کے لوگ شریک تھے ،بہترہوتا اسٹیک ہولڈریکجہتی کی طرف قدم بڑھاتے ،ہم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں،
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نےحکومت اوران کےسہولت کاروں کوڈیڈلائن دی ہے،پیپلزپارٹی عوامی مسائل پراحتجاج کررہی ہے، حکومتی بجٹ غریب کیلیے تکلیف اور امیر کیلیےریلیف ہے ،ہم اس حکومت کی نالائقی کوبرداشت نہیں کریں گے،ہم مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورتعاون کریں گے،اکتوبرمیں مولانافضل الرحمان کادھرناہے،اخلاقی حمایت کااعلان کیاہے،ہم عوامی ایشوز پراحتجاج کریں گے،مہنگائی اور معاشی صورتحال کی خرابی کوبنیاد بنا کراحتجاج کریں گے،حکومت نےکسانوں سےسبسڈی چھین لی،حکومت نےارب پتی اورسرمایہ کاروں کےلیےسبسڈی دی،حکومت نےسارابوجھ غریب پرڈال دیاہے ،