بلاول زرداری سے اسلام آباد میں اہم شخصیت کی ملاقات

0
95
جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

بلاول زرداری سے اسلام آباد میں اہم شخصیت کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دوطرفہ معاملات سمیت افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی امریکی ناظم الامور نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی مہمان نوازی کے ساتھ آپ کا دورہ سندھ یادگار ہوگا

قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی،: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا

قبل ازیں بلاول زرداری اسلام آباد پہنچے ،بلاول زرداری اسلام آباد میں چند دن قیام کریں گے اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں سمیت پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، بلاول زرداری چند روز قبل جنوبی پنجاب کے دورے پر تھے اسکے بعد اب اسلام آباد آئے ہیں

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آبا دمیں متحرک ہو چکا ہے، چند روز قبل امریکی سفارتخانے کے وفد نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی تھی، اب امریکی حکام کی اگلی ملاقات مریم نواز یا شہباز شریف سے ہو سکتی ہے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عدالت نے کیا جواب طلب

Leave a reply