ٹرمپ کی طرف سے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے پر بل گیٹس بھی میدان میں کود پڑے

0
43

ٹرمپ کی طرف سے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے پر بل گیٹس بھی میدان میں کود پڑے

باغی ٹی وی :مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین امریکی ارب پتی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد روکنے کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔

بل گیٹس نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کرونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے ‘کرونا’ کے خلاف ‘ڈبلیو ایچ او’ کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے اور اس حوالے سے بد انتظامی پر (ڈبلیو ایچ او) عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ فوری طور پر روکنے کے احکامات دیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا عالمی ادارہ صحت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے چین میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طبی ماہرین بھیجے، اگر ایسا ہوتا تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا تھا اور اموات کی تعداد بھی کم ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ سخت غصے میں آگئے ، عالمی ادارہ صحت کے متعلق اہم فیصلہ سنا کرمشکل میں ڈال دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فنڈز روکنے کی دھمکی دی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے

Leave a reply