پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جانے کا انکشاف.

0
58

لاہور(حمزہ رحمن): پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب سے کرونا کے حالات میں تعلیمی بورڈز کی طرف سے ظالمانہ فیسوں میں غریب طلباء کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا. زرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم اور گیاریویں کلاسز سے کروڑوں روپے امتحانی فیسوں کی مد میں اکٹھے کیے لیکن کرونا کی وجہ سے امتحان نہیں لیا گیا تھا۔
اسی موضوع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں شبیراحمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹر کلاسز کے پریکٹیکل نہ ہونے کے باوجود میٹرک سائنس اور ایف ۔ایس ۔سی کے طلباء سے کرونا کے دنوں میں کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جارہے ہیں ۔کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے، جبکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے قوانین میں ترامیم کر کے غریب عوام کیلیے آسانی پیدا کی گئی لیکن پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کمائی کی خاطر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کے قانون میں ترمیم نہیں کررہے حالانکہ تمام بچوں نے گزشتہ سال امتحانی فیسیں جمع کرائیں لیکن امتحان نہیں ہوا ۔
مرکزی صدر ایپسا کا کہنا ہے کہ ٹعلیمی بورڈز کی طرف سے آگر فیسوں میں ریلیف نہ دیا گیا اور اس سال کرونا کی وجہ سے ڈبل اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کرکے سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کی اجازت نہ دی گئ تو سیکنڈری بورڈ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے.
یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے اگر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کر کے سنگل فیس نہیں کیا جاتا تو ایک لاکھ سے زائد پیف (پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن) سکولز کے میٹرک کے طلباء کو بھی ڈبل فیسیں ادا کرنا پڑیں گی ۔

Leave a reply