بلاول کے لاڑکانہ میں ہوئی کرونا وائرس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا میں مبتلا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی روشن علی کنبھر انتقال کرگئے
روشن علی کرونا پازیٹو آنے کے بعد زیرعلاج تھے ایس بی سی اے کے مزید افسران کرونا میں مبتلا ہیں حفاظتی اقدامات کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاترمیں عام شہریوں کا داخلہ بند ہے ، روشن لال کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔
لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں،پولیس نے تمام گلیوں اور مین سڑکیں بھی بند کردیں,مکینون کو گھروں تک محدود کردیا گیا. لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو چکی ہے.
واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے،جاں بحق افرادکی تعداد 92 ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 4236 مریض زیرعلاج ہیں،کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں،آئیسولیشن مراکز میں 872 اور449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،35مریضوں کی حالت تشویشناک اور13 وینٹی لیٹرز پر ہیں،
گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53 اور وسطی میں 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں،حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7،7 مریض ،شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5 مریض ،دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا،
کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد3782ہوگئی ہے ,