بلاول کے لئے بڑی مشکل، نیب نے ایک بار پھر کیا طلب
بلاول کے لئے بڑی مشکل، نیب نے ایک بار پھر کیا طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو طلب کر لیا، بلاول زرداری کو جے وی اوپل کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، بلاول زرداری کو 13 فروری کو ضروری کاغذات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
بلاول زرداری کو نیب نے ریکارڈ ساتھ لانے کا کہا گیا ہے، بلاول کو نیب پنڈی دفتر میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، 2008 سے 2019 تک کا ریکارڈ بلاول کو ساتھ لانے کا کہا گیا ہے
نیب حکام زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹ سے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی جے وی اوپل میں منتقلی پر تحقیقات کر رہے ہیں، واضح رہے کہ زرداری گروپ میں بلاول زرداری %25فیصد حصص کے مالک ہیں.
قبل ازیں بلاول زرداری کو نیب نے 24 دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے تھے. بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ وہ 24 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں، دستاویزات بھی سامنے ہیں، چھ ماہ گزرنے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
بلاول کے بیان کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیب کو دھمکی اور نازیبا الفاظ قانونی عمل سے نہیں روک سکتے ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے.
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول زرداری 29 مئی کو نیب میں پیش پہوئے تھے، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا تھا. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا .