کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

0
86

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے ایک برس میں کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں اگرچہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیں، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ اور آزادی مارچ کیے، بلاول اور مریم نے ابو مہم چلائی، حکومت کے خلاف بے جا تنقید کی گئی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی حکومت گرانے کی باتیں کی گئیں اور وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا جاتا رہا لیکن وزیراعظم عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے اور اپوزیشن کے سامنے نہ جھکے،

تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابیوں میں سے چند ایک یہ ہیں،کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا گیا، کرتار پور کی وجہ سے دنیا بھر میں رہنے والے 16 کروڑ سکھ پاکستان آ کر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ امن پسند ملک ہے ، پی آئی اے 5 سال کویت اور دوسرے ممالک میں بند رہنے کے بعد دوبارہ چلا دی گئی ہے ، کویت ائیرلائن کراچی کیلیئے ہفتے میں دو بار دوبارہ چلا دی گئی ہے، اتحاد ائیرلائن اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کوڈ شیئر سکیم کے تحت 13 نومبر سے ایک ساتھ کام کر رہی ہیں

اقوامِ متحدہ نے پاکستان کو 10 ملکوں کا صدر بنا دیا جو دنیا بھر میں درخت لگانے پر کام کریں گے اور اپنی مرضی سے فنڈز جاری کریں گے- تُرکی ملائشیاء اور پاکستان مل کر ایک TV چینل شروع کر رہے ہیں جس پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کے بارے میں پوری دنیا کو بتایا جائے گا، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کروا کر پاکستان لایا گیا باقی کے قیدیوں کو بھی لایا جا رہا ہے، پاکستان ائیر فورس نے اس سال پچھلے تمام سالوں سے زیادہ جنگی جہازوں کی ایکسپورٹ کی جس میں افریقی ممالک اور تُرکی شامل ہیں- کویت میں پاکستانیوں کے ویزوں کی بندش پر کویت حکومت کو دوبارہ پاکستانی لیبر کو ویزے جاری کرنے پر اتفاق، جس پر کویت نے نئے قوانین کی لسٹ جاری کر دی

پاکستانی وزیراعظم دنیا کے 10 بہترین وزیراعظم کی لسٹ میں 6 نمبر پر آ گئے جو ایشیاء کے واحد شخص ہیں،- حکومت پاکستان کی کاوش پر انگلینڈ میں موجود الطاف حسین کی ملک مخالف تقاریر کو نہ صرف ٹی وی بلکہ انٹرنیٹ سے بھی بین کروا دیا گیا- پرائیویٹ سکولوں کو فیس کی حد مقرر کرنے کا حکم دیا گیا، برٹش ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ پاکستان کے لیے چلا دی گئی ہیں – بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود FATF سے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے ترکی، ملائشیاء اور چائنہ کی مدد سے بچا لیا گیا. مزید فروری 2020 تک منی لانڈرنگ اور کسی قسم کی دہشتگردی پر فنڈز جاری نہ ہوں تو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آ جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب، ترکی، چین، ایران،امریکہ سمیت کئی ممالک کے دورے کئے ،سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، امیر قطر بھی پاکستان کے دورے پر آئے، سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو امداد دی،

تحریک انصاف کی حکومت میں ہی بھارت نے فروری میں پلوامہ کا ڈرامہ رچانے کے بعد پاکستان کے بالا کوٹ پر کاروائی کی جس میں وہ طیاروں کے پے رول پھینک کر فرار ہو گئے تا ہم اگلے روز پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا.

برطانیہ کے ایک معروف سیاحتی جریدے کوندے ناسٹ ٹریولر نے 2020ء کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے دُنیا بھر میں بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔ اور اس کی وجہ یہاں پر پائے جانے والے دلکش فطری مناظر اور قدیم تہذیبی و تاریخی مقامات کو قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان میں اب سیاحت کے ماحول انتہائی سازگار ہے۔

جہاں آج تک لاہور اسلام آباد اور تھر میں غریب بے آسرا لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے تھے، مانگ کر کھاتے تھے، وہاں اب شیلٹر ہاؤس اور لنگر خانوں سے کم سے کم انکی بھوک مٹھائی گئی اور کھلے آسمان تلے سونے کی بجائے حکومتی خزانے سے بنائے گئے شیلٹر ہوم میں سو رہے ہیں ،ایسی کئی چیزیں ہیں جو اس ایک سال کے عرصے میں ہوئی ہیں اور ان شاء اللہ اگر اسی طرح وطن عزیز کو کامیابیاں ملتی رہیں تو اس ملک کی تجارت بڑھے گی ہر شخص کو کام ملے گا اور ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوگا

پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتر اشارے مل رہے ہیں .اس سلسلے میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا ہے۔ ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔

عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بعد امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کا معترف ہو گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی ہے،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لئے قرضے دیئے، حکومت نے غریب عوام کے لئے دسترخوان کا آغاز کیا،وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا بھی افتتاح کیا، موجودہ حکومت میں سول و عسکری قیادت ایک پیج پر رہی اور ایک پیج پر ہی رہے گی،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود حکومت کامیابیاں سمیٹ رہی ہے.

تحریک انصاف کی حکومت میں برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آیا اور ملک بھر کے اہم ترین مقامات کا دورہ کیا جس سے دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے.

افسوس صرف اتنا ہے کہ ہم اس ٹماٹر کی قیمت پر جھگڑا کرنے میں مصروف ہیں جو آج سے 5 سال پہلے بھی جب جب سردی شروع ہوتی ہے 300 روپے فروخت ہوتا رہا ہے ٹھیک اسی طرح جیسے گرمیاں شروع ہوتے ہی لیموں 400 کلو فروخت ہوا مگر وہی لیموں بعد میں 100 روپے کلو بکتا رہا،ہمیں ان چیزوں میں الجھا کر اوپر بتائی گئی تمام باتیں دبا جاتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے ملک تباہ ہو رہا ہے جبکہ حقیقت آپ کے سامنے ہے

Leave a reply