بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کی جبکہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، پی آئی او رائے طاہر حسن ،ایم ڈی پی ٹی وی کے علاوہ متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئیں.

اجلاس کی کارروائی کے دوران بعض میڈیا ہائوسز کی طرف سے کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پیدا سنگین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔جبکہ ان کیمرہ اجلاس میں پیمرا میں بعض ملازمین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر پیر صابرشاہ نے یہ بھی کہا کہ اشتہاری پالیسی کو ہتھیار کے طورپر ہر حکومت استعمال کرتی ہے۔ میڈیا کو دبائو میں رکھنے کیلئے بھی حربہ استعمال کیا جاتاہے ۔ نجی ٹی وی چینلز کے بعض اشتہارات میں بے حیائی ہے ، بسکٹ کی فروخت کے اشتہار میں بھی ہوشربا ڈانس دکھائے جاتے ہیں جبکہ اتنی سی بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے اس کیلئے کسی ڈانس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

میڈیا مالکان صحافیوں کو یکم فروری تک بقایا جات دیں ورنہ….صدر ایمرا نے کیا دبنگ اعلان

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں جتنی صحافت آزاد ہے دنیا کے کسی اورملک میں نہیں ہے۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ میڈیا پوری قوم کے حقوق کی آواز بلند کرتا ہے مگر اپنے حقوق سے محروم ہے۔ پیرصابرشاہ نے کہا کہ ہر دور میں اشتہارات کوریوڑیوں کی طرح من پسند میڈیا میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جو سب سے زیادہ حکومت سے اشتہارات لے رہے ہیں وہاں سب سے زیادہ بے انصافی ہورہی ہے۔ حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اشتہارات کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرتی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ توہمیں فاضل سینیٹر نے ٹپ دے دی ہے۔

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

Comments are closed.