احتساب عدالت اسلام آباد ،این سی اے تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی
وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت پہنچ گئے علی بخاری اور گوہرعلی خان بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،انتظار پنجوتھا، نعیم پنجوتھہ، خواجہ حارث کمرہ عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی بس پہنچنے والی ہیں،
نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم روسٹرم پر موجود تھے ،بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آگئے ،جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 بجے ہائیکورٹ بھی جانا ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ آتی ہیں اس لیے کہا تھا،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو گئیں، عمران خان اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے
،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو گئیں، عمران خان اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے #baaghitv #pakistan #islamabad #BushraBibi pic.twitter.com/xy7WX4VZSY
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 31, 2023
پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے،جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کی جائے، میں دو گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،عمران خان نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا،عمران خان نے غلط باتیں کیں،نیب کو دبانے کے لیے یہ بیان دیا گیا، ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ نہیں مارا نہ ہی ہم نے کوئی وارنٹ جاری کیے ہیں،عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا،عمران خان نے نیب، چیئرمین نیب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی،عمران خان کی جانب سے نیب کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے،یہ بدنیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے، نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے،عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزار ہمارے تفتیش میں ملزمہ ہے،ملزمہ ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کرے،
وکیل ملزمہ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب اتنا صاف اور پارسا ہوتا تو نیب پرانے ججمنٹ سے شروع کریگا،اگر ملزمہ کی گرفتاری مطلوب نہیں اسکے وارنٹ نہیں تو عدالت نہیں کہے گی تفتیش جوائن کرے،ہمیں ایک نوٹس موصول نہیں ہوا اور انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈائریکشن دے،نیب باتیں کرتی ہے انکو سن لینے دیں،عمران خان کے ساتھ بشری بی بی گئی تو نیب نے کہا ہم نے آپکو بلایا ہی نہیں،ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے، نیب کی طرف سے انکوائری میں طلبی کا ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا، انکوائری تحقیقات میں تبدیل ہوئی، بشریٰ بی بی عدالت کے حکم پر نیب کے دفتر اپنے شوہر کیساتھ گئیں،نیب نے عمران خان کو اندر بلایا، بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے،بشریٰ بی بی 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہیں،
جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کے چہرے پر غصہ اچھا نہیں لگتا، تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے عدالت میں بیان دیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کیوجہ سے بشری بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہو گئی
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو