ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھناچاہئے

0
481

اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بعض چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بڑی برکت عطا فرمائی ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بھی اسی میں شامل ہے اس آیت کے ذریعے اللہ تعالٰی کی غیبی مدد حاصل ہوتی ہے اس چھوٹی سی آیت میں اس قدر طاقت ہے کہ کوئی عام مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی فضیلت کے بارے میں رسول پاکؐ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے جو حضرت سلیمانؑ کے علاوہ کسی نبی پر نہیں اتری وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے حضرت جابرؓ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے ہوائیں ساکن ہو گئیں سمندر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لئے شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھاکر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام کیا جائے گا اس چیز پر برکت ہو گی
بسم اللہ کی وجہ سے گنہگار کی بخشش ہو گی ایک گنہگار کو مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ تو اس نے بتایا کہ ایک دن میں ایک مدرسے کی طرف سے گزرا تو ایک پڑھنے والے نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی اسے سن کر میرے دل کو سکون ملا اور اللہ تعالی کے نام کی مٹھاس نے اثر کیا اور اسی وقت میں نے سنا کوئی کہنے والا کہہ رہا یے ہم دو چیزوں کو جمع نہ کریں گے ایک اللہ کے نام کی لذت اور دوسری موت کی تلخی پھر موت کے بعد مجھے پتا چلا کہ اللہ نے مجھے بخش دیا
اگر زمین ہر کوئی کاغذ جس پربسم اللہ لکھی ہوئی ہو پڑا ہو اورادب کی وجہ سے کوئی شخص اٹھا لے تو اللہ تعالی اس شخص کو اپنے دوستوں میں داخل کرے گا اور اس کے ماں باپ کو عذاب قبر سے نجات دے گا
حضرت ابو ہرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک مسلمان اور ایک کافر کے شیاطین میں ملاقات ہوئی کافر کا شیطان خوب موٹا تازہ بدن پر کپڑے پہنے اور سر پر تیل لگائے ہوئےتھا جبکہ مسلمان کا شیطان د بلا پتلا لاغر کمزور پراگندہ اورننگا تھا کافر کے شیطان نے مومن کے شیطان سےپوچھا بھائی تمہاری یہ حالت کیوں ہے اس نے جواب دیا میں ایک ایسے اللہ کے بندے کے ساتھ ہوں جو کھانا کھاتے پانی یا کوئی اور چیز پیتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے تو اس وجہ سے مجھے پیاسا اور بھوکا رہنا پڑھتا ہے اور جب تیل لگاتے کپڑے پہنتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے تو اس کی بدولت میرے بال گندے اور جسم ننگا رہ جاتا ہے کافر کے شیطان نے کہا میں ایسے آدمی کے ساتھ مسلط ہوں جو کسی بھی کام سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا ہے
ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولیدؓ سے کچھ مجوسیوں نے عرض کیا کہ آپ ہمیں کچھ ایسی نشانی بتائیں کہ جس سے ہم پر اسلام کی حقانیت واضح ہو جائے چناچہ آپؓ نے زہر منگوایا اور اس پر بسم اللہ پڑھ کر اسے کھا لیا اللہ کے نام کی برکت سے اس زہر کا آپؓ پر اثر نہ ہوا یہ منظر دیکھ کر مجوسی بے ساختہ پکار اٹھے دین اسلام حق ہے
آپؐ نے فرمایا ہر کام شروع کرنے سے پہلےبسم اللہ پڑھا کروجس کام سے پہلے اللہ کی حمدو ثناء نہ کی جائے بسم اللہ نہ پڑھی جائے وہ کام ناقص اورادھورا رہ جاتا ہے
ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اس میں خیروبرکت کا سبب بنتا ہے

Leave a reply