بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں
چارسدہ کے علاقے میں جائیداد تنازعہ پر قتل،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
علاقہ تھانہ نستہ کے رہائشی زوجہ رامبیل نے کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کمرہ میں سوئی ہوئی تھی جبکہ شوہر صحن میں سویا ہوا تھا۔ اس دوران فائرکی آوازسن کرمیں اور میرا بیٹے نے آکر دیکھا تو شوہر خون میں لت پت پڑا ہوا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر کو ملزمان فریدون ولد فرید خان، جان ولد فریدون اور یونس ولد اکرام ساکنان نستہ نے جائیداد تنازعہ پر قتل کیا ہے۔تھانہ نستہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے،جس پر ایس او تھانہ نستہ بسم اللہ جان خان فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ کاروائیاں شروع کی۔ اس دوران پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم یونس خان ولد اکرام ساکن نستہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ جبکہ عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے کوشیش جاری ہےاس موقع پر ملزمان کے قبضہ سے 2بدوق،2رائفل اور17کارتوس برآمدکئے گئے۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ نستہ منتقل کیا گیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔