بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا خاوند ساتھی سمیت گرفتار

0
42
mulzim

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا خاوند ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق چوکی رکھ چندرائے انچارج افضال و پولیس ٹیم نےخاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے ملزمان نے 1روز قبل تنزیلا نامی خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ شور کی آواز پر خاتون کے بھائی، والد موقع پر پہنچے تو دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔چوکی رکھ چندرائے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چونیاں اور حجرہ شاہ مقیم سے گرفتار کیا۔ خاتون کی ملزم لیاقت سے 18 سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ملزمان نے گھریلو ناچاقی پر تنزیلا بی بی کو قتل کیا تھا ملزمان لیاقت اور یاسین مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

دوسری جانب شادی کی تقریب میں جھگڑے کے بعد واپسی پر فائرنگ ایک شہری جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،ایس ڈی پی او سمن آباد۔ایس ایچ اوز سرکل ہسپتال گئے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ڈی پی او سمن آباد کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کا شادی کی تقریب پر جھگڑا ہوا ،شادی کی تقریب سے واپسی پر ممتاز سینما ملت پارک کے قریب فائرنگ سے بدر جاں بحق ہوا ،بعدازاں سمن آباد کی حدود میں فائرنگ سے شہری شکیل شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کا مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Leave a reply