بیوی کو سر میں گولی مار کر شوہرکی خود کو چھری سے خود کشی کی کوشش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، بعد ازاں خود بھی خود کشی کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو سر پر گولی ماری ہے اور قتل دیا ہے، ملزم نے اس کے بعد خود کو بھی چھری ماری ہے اور خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے تا ہم ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کو سر پر فاٸر مار کر قتل کیا،
علاوہ ازیں لاہور میں جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں، شہری لٹ رہے ہیں، پولیس ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں، ڈکیتیوں، چوریوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، عامر روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان عامرکو شدید زخمی کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جواد کے گھر میں گھس کر ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 30 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شمالی چھاؤنی میں عثمان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار روپے زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا
قبل ازیں روٹھی بیوی کو گھر واپس لانے میں ناکامی پر اشرف نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی متوفی چار بچوں کا باپ تھا گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر چالیس سالہ شہزاد 70 ج ب جھنگ روڈ نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ روڈ کے رہائشی 24سالہ نوجوان وقاص نے بے روزگاری اور گھریلو معاشی حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات
8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی