بی جے پی لیڈر نے بھارت میں مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے کی دھمکی کیوں‌ دی؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں‌

بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو راو کی جانب سے مسلم نوجوانوں کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوان ہندو بیواؤں‌ کا استحصال کر رہے ہیں. مذکورہ لیڈر عادل آباد سے رکن پارلیمنٹ ہیں‌اور ان کی طرف سے مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد مقدمہ درج کروا دیاگیا ہے. ان کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت اقلیتی سیل کے ضلعی صدر ساجد خان کی جانب سے دی گئی ہے.

ساجد خان نے سویم باپوکواپنا بیان واپس لینے کے لئےکہا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود اقلیتوں کے خلاف غلط الزام لگا رہے ہیں، انہیں فوراً اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ابھی تک کانگریس لیڈرکےمطالبے کا رکن پارلیمنٹ پرکوئی اثر نہیں ہوا ہےاورنہ ہی پارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنےآیا ہے، لیکن اب یہ معاملہ میڈیا میں پہنچ گیا ہے اور مذکورہ بی جے پی لیڈر پر سخت تنقید کی جارہی ہے.

واضح رہےکہ سویم باپو راو اسی سال مارچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ بی جے پی کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد مسلمانوں‌ کے خلاف قتل اور تشدد کی وارداتیں‌ بہت بڑھ گئی ہیں.

Comments are closed.