بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

0
53

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن ونگ نے لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار وں کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل کے گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایک شہری کامران اور خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھے۔

پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اورمراد شامل ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں جعلی گیم شو کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

ایف آئی اے کےمطابق گرفتاملزمان جعلی گیم شو کے نمائندے اور خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹتے تھے گرفتار ملزمان عمران، علی رضا اور منیر گیم شو کے جعلی نمائندے بن کرعام شہریوں کو کال کرتےاور انعام کا لالچ دے کر ان سے پیسے بٹورتے تھے، ملزمان نے مختلف لوگوں سے آٹھ لاکھ روپے لوٹے تھے۔

ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں ملزم غلام شبیر اور عمران کو گرفتار کیا، ملزمان نے خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کر کے تین لاکھ روپے بٹورے تھے ایف آئی سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔

دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے…

Leave a reply