سبی میں ریلوے لائن پر دھماکہ: ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ متعدد افراد زخمی
پنیر اسٹیشن کے قریب میں ریلوے ٹریک پر دھماکے میں جعفر ایکسپریس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر اسٹیشن کے قریب میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کی زد میں آکر جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔
https://twitter.com/UsmanRashidPAK/status/1616368201679388672
پولیس حکام کے مطابق دھماکا سبی اور مچھ کے درمیان پنیر اسٹیشن کے قریب ہوا، اور دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس پنیر اسٹیشن پہنچ رہی تھی، تاہم خود قسمتی سے ٹرین چند لمحوں بعد ٹریک تک پہنچی، دھماکے سے پٹریاں ٹوٹ گئیں اور جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور لیویز کی بھاری نفری پنیر اسٹیشن پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
ٹرین ٹریک پر دھماکہ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دہشتگردوں کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر ریلوے نے کہا اس اقدام کوسخت قانو نی اور آ ہنی لحاظ سے نمٹا جائے گا۔وزیر ریلوے خو اجہ سعد رفیق ریسیکو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ لاہور سے3اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم جا ئے حادثہ کی طر ف روانہ کر دی گئی۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بحفظات منزل مقصود پر پہنچا جائے ۔زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد کی ہدایت کی گئی،
واضح رہے کہ پنیر اسٹیشن ریلوے پر دھماکہ ہوا۔6 ٹرین ڈبے ڈی ریل ہوئے۔2افر اد زخمی جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ شفٹ کر دیا گیا۔ڈی ایس کوئٹہ اپنے اسٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ریلیف ٹرین سبی اور سکھر کی طرف سے روانہ ہوئی،