فلسطین میں دھماکے
غزہ (اے پی پی) فلسطین کے شہر غزہ میں پولیس چوکیوں پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے.
غزہ کے مغرب میں 2 مختلف پولیس چوکیوں پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں رائے عامہ کو حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی عوام اور فلسطینی گروپوں سے حملہ آوروں کی مذمت کرنےکی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کئے گئے بیان میں 2 فلسطینیوں کے شہید اور کثیر تعداد میں زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی۔