پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور اپوزیشن کے ممبر لطف الرحمان نے کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

اجلاس میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اراکین اسمبلی نے تقاریر بھی کیں اور بھارت سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی، دوسری جانب اسمبلی میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کے پی کے اسمبلی کے اراکین بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے کل جمعہ کو دن بارہ بھے خیبر روڈ پر احتجاج کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Shares: