بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے مسئلہ پر سیاست بند کی جائے: پاسبان

0
52

بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے مسئلہ پر سیاست بند کی جائے: پاسبان
تقسیم آب کا نظام ناانصافی پر مبنی ہے، پائپ لائنوں سے پانی فراہم کیا جائے: سردار ذوالفقار
مفادات سے بالاتر ہوکر واٹر ہائیڈرینٹس کی بندش سے پیدا شدہ مسئلہ کو حل کیا جائے
شدید بارشیں، حب ڈیم اور کینجھر جھیل میں پانی ہونے کے باوجود پانی کی قلت کھلی بدعنوانی ہے.

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقاراور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران و دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں تقسیم آب کا نظام ناانصافی پر مبنی نظام ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں سرے سے پانی کی پائپ لائنیں ہی موجود نہیں ہیں، عوام برسوں سے واٹر ٹینکر زکے ذریعے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اب بلدیہ ٹاؤن میں موجود ہائیڈرینٹ کی بندش سے بلدیہ ٹاؤن کے لاکھوں عوام پانی کی قلت کی اذیت ناکی کا شکار ہو گئے ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش پانی کے پانی کے مسئلہ پر سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اس معاملہ کو حل کیا جائے بصورت دیگر پاسبان اور بلدیہ ٹاؤن کے عوام راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حکومت سندھ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محکمہ سے مطاللبہ کرتی ہے کہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے عوام کو پائپ لائنوں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جائے۔

جن علاقوں میں پائپ لائنیں نہیں ہیں وہاں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے متبادل نظام کے ذریعہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ شدید بارشوں کے بعدحب ڈیم اور کینجھر جھیل میں وافر مقدار میں پانی موجود ہونے کے باوجود عوام کو پانی فراہم نہ کرنا محکمہ کی بدعنوانیوں کا کھلا ثبوت ہے۔

عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ پاسبان ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سردار ذوالفقار،،ضلع ویسٹ کے صدر خالد صدیقی ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبران غلام سرور غازی،زمان خان انقلابی اور بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ عابد آباد، رشید آباد، گلشن غازی، قائم خانی کالونی، اتحاد ٹاؤن سمیت بیشتر علاقوں سے عوام نے شکایات درج کرائیں ہیں کہ ان کے علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں، عوام مہنگے داموں ٹینکرز کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اب کچھ عرصہ سے علاقہ میں موجود ہائیڈرینٹ کو بھی اچانک بند کر دیا گیا ہے۔

پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ واٹر ہائیدرینٹ کی بندش کے نتیجہ میں پیدا شدہ پانی کی قلت کے معاملہ کو سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے۔ علاوہ ازیں پاسبان رہنماؤں غلام سرور غازی،زمان خان انقلابی،انجینئر آصف نواز پر مشتمل پا سبان کے ایک وفد نے 8 نمبر واٹر ہارئیڈرنٹ کے ذمہ داران اکبر اور عبداللہ سے ملاقات کی جس میں پاسبان کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو درپیش پانی کی قلت پو تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ہارئیڈرنٹ کی بندش سے رشید آباد،عابدآبا،گلشن غازی، قائم خانی کالونی،اتحاد ٹاؤن اور مہاجر کمیپ کے علاقے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔ پاسبان رہنماؤں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی فیصل وواڈا اور کراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ کے مخکمہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن کے تمام گھروں میں پانی کی پائپ لائنوں پر فوری کام شروع کیا جائے۔ واٹر ہائیڈرینٹس کی بندش سے پیدا شدہ صورتحال پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر عوام کو مفت یا سستے داموں واٹر ٹینکرز کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں.

Leave a reply