بھارتی ریاست اترپردیش کی گھاگھرا نہر میں کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے۔

کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچ سکے، کتنے موت کی آغوش میں، یہ سب کچھ تفصیل میں

بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا یہ واقعہ گھاگھرا نہر میں پیش آیاجن میں چار خواتین سمیت 18افراد ڈوب گئے۔ڈوبنے والی 4خواتین ابھی تک لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چودہ افراد تیر کر بحفاظت باہر نکل آئے۔ ڈوبنے والی خواتین کی تلاش جاری ہے۔

بھارت، کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک

واضح رہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دریائے گوداوری میں کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 5لاشوں کو نکال لیا گیا جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، وولر جھیل میں کشتی الٹ گئی، ماں‌ بیٹی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ ایم سچتراکے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کو بچالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور عملے کے11ارکان سوار تھے۔ ذرائع نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Shares: