بھارت میں لاشیں قبروں سے باہر آگئیں! دل دہلا دینے والے مناظر

0
92

نئی دہلی : بھارت میں لاشیں قبروں سے باہر آگئیں! دل دہلا دینے والے مناظر ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مون سون بارشوں نے قبرستان بھی تباہ کردئیے، رامپور کے قبرستان میں بارشوں کا پانی بھرنے سے لاشیں قبروں سے باہر آگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قبرستان حالیہ بارشوں میں تباہ حالی کا شکار ہوگئے۔

شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ نے پانی کی بہتر نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا جو قبرستان میں پانی جمع ہونے کا باعث بنا۔

قبرستان میں نالوں پانی بھرنے کی وجہ سے لاشیں قبروں سے باہر آگئیں اور پانی میں تیرنے لگیں جس کے باعث علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور نااہلی کی اس تصویر نے ہر آنکھ کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کے بعد میونسپلٹی اہلکار قبرستان پہنچ کر موٹر کے ذریعے پانی کو باہر نکال رہی ہے۔

Leave a reply