![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/12/check.jpg)
بوگس چیک میں مطلوب اشتہاری مفرور کی گرفتاری ، لاہور پولیس کی بڑی کامیابی
باغی ٹی وی رپورٹ : ایس ایچ او نواں کوٹ کے مطابق لاہور پولیس نے فیصل آباد اور بہاولپور پولیس کو مطلوب 48 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے 03مفرور اشتہاری پکڑ لیے . نواں کوٹ پولیس نے 03مفرور اشتہاری مجرمان جنید، خلیل اور انور کو گرفتار کیا۔
اشتہاری مجرم خلیل کے خلاف تھانہ کینٹ بہاولپور میں 38 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔مجرم جنید کے خلاف تھانہ ریل بازار فیصل آباد میں 05 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔مجرم محمدانور کے خلاف تھانہ گلبرگ فیصل آباد میں 05 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔۔
مفرور اشتہاری مجرمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔