موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل قومی ڈائیلاگ ہے،خالد مسعود سندھو

0
62
PMML

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں اور یہ خدمت کی سیاست صحت تعلیم و دیگر تمام شبعوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، حکمرانوں کی ناکام معاشی و انتظامی پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو اپنے ہی ملک میں گروی رکھا جا رہا ہے، اس سے بھر کر ہماری نااہلی کیا ہو گی کہ پی ٹی سی ایل اور پی آئی اے جیسے اداروں کی ڈاؤن ساٸزنگ کر کے ان کو بیچ دیا گیا ہے،حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو اس کے بوجھ نیچے دبا دیا ہے، قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی صحافی برادری کے اعزاز میں دعوتِ افطار و اعشائیہ کے موقع پر صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دعوت افطار و اعشائیہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کا واحد حل خود انحصاری اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنا کر اور اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے،جبکہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ آئین کی بالادستی پر عمل درآمد کرنا ہے،اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے تو ہمیں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اس کی شروعات اپنے آپ سے کرنا ہوگی،اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ قوم کے لیے سحری و افطاری کے دسترخوان لگا رہی ہے، جس کا مقصد قوم کی خدمت کر کے رمضان المبارک کی ان ساعتوں میں اللہ کی رضا کو تلاش کرنا ہے،میڈیا کا کام قوم کو درست سمت میں لیکر جانا ہے جو آپ لوگ احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں، موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل قومی ڈائیلاگ ہے،

Leave a reply