مزید دیکھیں

مقبول

لنڈی کوتل:پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ رنگ لایا، افغان تعمیراتی مشینری واپس

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

پنجابی فلم ”بوہے باریاں“ 15 ستمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

پاکستانی فلم بینوں کی معیاری تفریح کیلئے ڈسٹری بیوشن کلب نے بین الاقوامی پنجابی فلم ”بوہے باریاں“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو جمعہ 15ستمبر کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔منفرد کہانی، جاندار پلاٹ اور بہترین کردار نگاری سے سجا فلم کا پرومو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دنیا بھرکے شائقین کی توجہ بن چکا ہے جسے اب تک لاکھوں شائقین دیکھ اورسراہ چکے ہیں۔ فلمی حلقوں کے مطابق ”بوہے باریاں“ خواتین کے مسادی حقوق کے حوالے سے اہم فلم ہے جس میں ایک سادہ مگر دلچسپ کہانی کے پیرائے میں توہم پرستانہ نظریات اورفرسودہ روایات کو سامنے لایا گیا ہے۔ فلم میں بہترین میوزک اور جاندار مکالموں کا تڑکہ ہے جبکہ سٹار کاسٹ میں نامور بین الاقوامی پنجابی فنکارہ نیرو باجوہ، نرمل رشی،روبینہ باجوہ،جتندر کورسمیت دیگر فنکاروں نے مرکزی کردارا داکئے ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ””بوہے باریاں“ دلچسپ کہانی پر مبنی مکمل تفریحی فلم ہے ” جس کی تشہیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے،جو شائقین روایتی فلموں سے الگ بہترین تفریحی فلم دیکھنے کے خواہش مند ہیں انکے لئے بوہے باریاں پیسہ وصول تفریح کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی سینما کو اس قسم کی کہانیوںکی بے حد ضرورت ہے.

راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق