طنزو مزاح اور معیاری تفریح سے بھرپور بین الاقوامی پنجابی فلم ” بوہے باریاں “ کو ملک بھرکے سینماﺅں میں نمائش کیلئے پنجاب، وفاق اور سنسر بورڈ ز نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور رواں جمعہ 15ستمبر کو ” بوبے باریاں “ سرکٹ کے تمام سینماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ منفرد کہانی ، جاندار پلاٹ اور بہترین کردار نگاری سے سجی فلم خواتین کے با اختیار بنانے کے سماجی پیغام پرمبنی ہے جس کے گیت اور مکالمے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر قبول عام حاصل کرچکے ہیں ۔
”نامور فنکارہ نیرو باجوہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے” جبکہ دیگر کاسٹ میں نرمل رشی ،روبینہ باجوہ،جتندر کورسمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ” بوہے باریاں “ کی سنسر رپورٹ انتہائی شاندار آئی ہے۔یہ فلم خواتین کے مساوی حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم فلم ہے جس میں گاﺅں کی کہانی کو ایسا دلچسپ انداز میں فلمایا گیا ہے جو ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے بلکہ قدیم توہم پرستانہ نظریات اورفرسودہ روایات کو ترک کرنے کا پیغام بھی دیتی ہے ۔