معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل جن کو شوبز کی فیلڈ میںدو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ہمیںوہ کبھی بھی فلموں میں دکھائی نہیں دیں . اس چیز پر سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میںبات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کے عروج میں پنجابی فلموں میں کرنے کی آفرز آتی رہیں وہ تو میں نے نہیں کیں لیکن ابھی کافی عرصے سے کبھی کسی فلم کے لئے کوئی آفر نہیں آئی. اگر آئیں بھی تو ان میں میرے کردار اچھے نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر مجھے اچھی فلمیں آفر ہوں تو میںکرنے کو تیار ہوں لیکن کردار اور کہانی جاندار ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہن ماں کے کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیںہے لیکن کہانی میں ان کی اہمیت تو ہونی چاہیے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”جلد ہی وہ پہلی بار منفی کردار میں ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی” جس میں وہ نہ بھابھی بنی ہیں، نہ نند اور بہن کے روپ میں دکھائی دیں گی بلکہ ان کا مذکورہ کردار بلکل منفرد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میںجانتی ہوں کہ میرا میج ایک مثبت لڑکی کا ہے لیکن مجھے یہ کردار کرنے میں اس لئے دلچسپی ہو رہی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ الگ الگ قسم کے کردار کئے جائیں .