بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

0
40

بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت
بالی ووڈ اداکارہ وسیرا بھاسکر نے ہٹ فلم دینے کے بعد مسلمانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف بیان دینے کے بعد اپنا بالی ووڈ کا کیریئر داؤ پر لگا دیا بھارت میں بل کی منظوری کے بعد جہاں بھارتی عوام مشتعل ہے اور مودی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے وہاں بالی ووڈ کے تمام مایہ ناز اداکار اس بارے میں چُپ ہیں کسی کسی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن وہیں بالی ووڈ کی اداکارہ سویرا بھاسکرنے اپنے کرئیر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اکیلے ٹویٹر پر اور سڑکوں پر آ کر این آر سی بل کے خلاف جو لڑائی لڑی وہ قابل تحسین ہے انہوں نے طلباء کی بل کے خلاف مزاحمت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء آج کی تاریخ میں ہمارے ہیرو ہیں اور وہ ہمارے دیش کی امید ہیں انہوں نے اس دیش اور معاشرے کی یکجہتی اور ایکتا کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اس ملک کی ایکتا واپس لوٹائی ہے انہون نے کہا یہ ایک ایسا معاشرہ بن گیا تھا جہاں لوگوں کو زندہ جلایا جاتا تھا اور کسی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا مزید انہوں نے کہا کہ طلباء کا کردار اور کام تعریف کے قابل ہے اور ہم سب کو بطور ایک معاشرہ ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیئے ان کو سپورٹ کرنا چاہئے ان کی کوششوں کو سراہنا چاہئے ہم سو رہے تھے انھوں نے ہمیں جگایا ہے انہوں نے کہا ہمیں نہیں لگتا تھا کہ یہ وقت جو بڑی امید کا موقع ہے کسی کو نہیں لگتا تھا کہ اس قدر بھارت کی جنتا ایکتا کر لے گی خالانکہ یہ ایسی جنتا ہے جو الگ الگ طبقے اور الگ الگ قوموں سے تعلق رکھتی ہے جو کہ شاید روزمرہ کی زندگی میں عام روٹین میں ایک دوسرے بات نہیں کرتے یہاں تک کہ ہیلو ہائے بھی نہیں کرتے لیکن طلباء کے بھر پور کردار کی بدولت آج سب ایک ہیں اور ملکر کر دیش اور سماج کے لئے باہر نکلے ہیں

Leave a reply