بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بارے کنگنا نے مزید سنسنی خیز انکشافات کردیے

0
46

سوشانت سنگھ کی موت کے بارے کنگنا نے مزید سنسنی خیز انکشافات کردیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے آنجہانی بالی وڈ‌اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی بارے مزید اہم انکشاف کردیے. اس سلسلے میں کنگنا نے اپنی ایک تازہ ویڈیو میں‌کہا ہے کہ کس طرح‌بالی وڈ مافیا ایسے اداکاروں کو نفسیاتی طور پر ٹارچر کرتے ہیں کہ جن کا کوئی گاڈ فادر نہیں ہوتا اور جن کے باپ بڑے اداکار نہیں‌ہوتے ،
کنگنا نے سوشانت کی موت کے پیچھے محرکات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کاایک گروہ اس بڑے مافیا کا حصہ ہے جو سوشانت جیسے اداکاوں کے لیے ایک ایک کر کے ضرب لگاتا رہتا ہے اور اپنی صحافت کو اس گھناؤنے مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے . کنگنا کا کہنا تھا کہ چونکہ سوشانت کا کوئی بڑا انڈسٹری میں نہیں ‌ہے اس کو اس لیے نہ تو کوئی ایوارڈ دیا گیا اور نا ہی ان کی فلموں کو کامیاب ہونےدیا گیا.
اسی طرح سوشانت سنھ کی زاتی زندگی کو لے کر کے بہت تذلیل کی گئی ، اس پر طرح طرح‌کے الزامات لگائے گئے جس سے وہ اس سٹیج پر پہنچا گیا کہ خود کو ہی ختم کرنے پر تل آیا .


واضح‌ رہے کہ سوشانت سنگھ نے چند روز قبل خود سوزی کر لی تھی، بھارتی میڈیا رپورٹ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی ہے۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی۔ اگرچہ انڈسٹری اپریل میں واجد خان ،عرفان خان اور رشی کپور کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہے ، بالی ووڈ کو اب ایک اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ نے موت کو گلے لگا لیا-

سوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا

اداکار کی آخری ریلیز ‘چھچھورے’ تھی ، جو 2019 میں ریلیز کی گئی تھی انہوں نے فلم میں شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، جو باکس آفس پر بڑے پیمانے پر بلاک بسٹر کے طورپر سامنے آئی تھی۔ اداکار کے بارے میں افواہیں گردش مین تھیں کہ وہ ریا کپور کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس جوڑے کو اکثر شہر کے آس پاس کے پاپرازی میں کئی بار اکٹھے دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

سوشانت سنگھ راجپوت نے ایک ٹی وی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں کامیاب ڈیبیو کیا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں پہلی بار ‘کائی پو چے!’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 2012 میں اور ‘پی کے’ اور ‘کیدارناتھ’ جیسی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ آج تک ان کی سب سے بڑی ہٹ ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ فلمیں ہیں ۔

علاوہ ازیں ، سوشانت ہدایتکار مکیش چھبرا کی فلم ‘دل بیچارا’ میں سنجنا سنگھی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی کامیاب فلم ‘دی فالٹ ان ہمارے اسٹارز’ کا آفیشل ریمیک تھا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

Leave a reply