اداکار احسن خان جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو میں سوال کئے جانے پر جواب دیا کہ میں نے بالی وڈ کی فلم اپنے ہنی مون کی وجہ سے رد کی تھی اور میکا ل نے بعد میں یہ فلم کی ۔اس کے بعد ایک کنٹرورسی نے جنم لیا کسی نے کچھ کہا تو کسی نے کچھ ۔احسن خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے جو بالی وڈ فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار سرے سے ہی نہیں تھے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں اکشے کمار تھے اور میرا کام بہت اہم ہے میں مانتا ہوں لیکن کہیں پر کبھی کبھی ذاتی زندگی کو بھی دیکھنا پڑتا ہے اور جب مجھے بالی وڈ کی فلم آفر ہوئی میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور ہنی مون پر چلا گیا ۔میکال نے اگر یہ فلم کر لی تو کیا ہوا؟ احسن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ لکھ دیتا ہے بول دیتا ہے بھئی پہلے کسی کی بات پوری توجہ سے سن لیا کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جو فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار بالکل بھی نہیں تھے ۔
یاد رہے کہ آج کل احسن خان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ان کے پرستار ہر بار کی طرح ان کے اس رول کو بھی سرا ہ رہے ہیں احسن اس ڈرامے میں منفی کردار کے زریعے سامنے آئے ہیں ان کے ساتھ کملی فلم کی ہیروئین صبا قمر نظر آرہی ہیں۔
Shares: