بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ اسی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کو گٹر کہتی رہی ہیں۔
متنازع اداکارہ نے کہا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی، میں اپنی آئندہ آنے والی پروڈکشن جسے ’تیکو ویڈز شیرو‘ کا نام دیا گیا ہے اس میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی۔
کنگنا نے کہا کہ ہمیں تخلیقی انڈسٹری کے اندر مضبوط اقدار اور ضمیر کی ضرورت ہے، اور یقیناً اس میں کردار کی بڑی اہمیت ہے۔
واضح رہے کہ راج کندرا کو، جو پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں انہیں پیر کی رات ممبئی پولیس نے غیراخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔