بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار شیو کمار کھرانہ 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

0
38

بالی وڈ میں متعدد فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے تجربہ کار ہدایت کار شیو کمار کھرانہ کاممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔بڑھتی عمر کے سبب وہ مختلف بیماریوں میں‌مبتلا تھے دوران علاج ہی وہ 83 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ہیں.شیو کمار کھرانہ نے بہت بہترین فلمیں بنائیں جو فلمیں انہوں نے بنائیں ان میں مٹی اور سونا، بدنام، بدکار، بڈ نصیب ، آبرو ہو، اور سون کی زنجیر کے نام قابل زکر ہیں. شیو کمار کھرانہ ہی پہلے فلم ساز تھے جنہوں نے بالی وڈ کے مشہور اداکار ونود کھنہ کو بطور ہیرو سائن کیا۔ ونود کھنہ بعد میں ایک بڑے ہیرو بن کر ابھرے لیکن انہیں ہیرو کے طور پر متعارف کروانے والے شیو کمار ہی تھے.شیو کمار کھرانہ کے انتقال کے بعد بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات نے اپنے تعزیتی پیغامات

سوشل میڈیا پر لکھے۔ بگ باس کا تیسرا سیزن جیت کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والے ٹیلی ویژن اداکار وندو دارا سنگھ نے بھی کھرانہ کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، "حیرت انگیز روح خدا ان کے خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے”۔ یاد رہے کہ شیو کمار کھرانہ کے کام کرنے کا انداز خاصا منفرد تھا انہوں نے جتنی بھی فلمیں‌بنائیں وہ یادگار ہیں اور بڑے اور نامور ہیروز نے ان کے ساتھ کام کیا.

Leave a reply