بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کو نصیحت

بالی ووڈ کی کترینہ کیف نے اپنی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں آنے سے قبل اسے شوبز انڈسٹری کے اتراؤ چڑھاؤ سے آگاہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو بالی ووڈ میں کام کیے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے اور اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طور طریقوں کو اچھی طرح جان چکی ہیں۔

کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اسی لیے کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں بتایا کہ بالی ووڈ میں اتراؤ چڑھاؤ چلتا رہتا ہے اور اسی لیے خود کو ہمیشہ مضبوط مزاج رکھا جائے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کترینہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو نصیحت کرتی ہوں کہ چاہے وہ اداکاری میں اپنی قسمت آزمائے یا ہدایت کاری میں یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے اس لیے مضبوط مزاج ہونا بہت ضروری ہے.

کترینہ نےمزید کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اور کے نقش قدم پر نہ چلو بلکہ وہ کرنا چاہیے جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے دل کی آواز سننی چاہیے۔

واضح رہے کہ ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے. فلم رواں سال 29 نومبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments are closed.