تانگڑیاں:بریکنگ : کنگن پورکے نواحی قصبے تانگڑیاں سے برآمد ہونے والے بم کوچلانے کےلیے پاک فوج کی ٹیمیں پہنچ گئیں . 5 کلومیٹرعلاقے کے لوگوں کوگھرخالی کرنے کا حکم،اطلاعات کےمطابق ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں پرانے گھارے میں بچے گراونڈ بنا رہے تھے کہ 6 فٹ لمبا میزائل برآمد جو 1971 کی جنگ میں گرا تھا-
پاک فوج کے ٹیکنیشین کا کہنا ہےکہ امکان ہےکہ یہ بم 1971 میںپاک بھارت جنگ کے دوران گرایا گیا جو کہ چل نہ سکا ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا مقامی پولیس نے پہنچ کر ایریا کو سیل کر دیا گیا ہے،
ادھر ذرائع کے مطابق گاوں تانگڑیاں سے برآمد ہونے والے اس بھارتی بم کوفیوز کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اور پاک رینجر کے جوان موقع پر پہنچ رہے ہیں، دوسری طرف گاوں کے بزرگوں کا کہنا ہےکہ پاک بھارت کے درمیان 1971 میں ہونے والی جنگ کے دوران کئی گولے گاوں کے گردونواح میں گرے تھے لیکن اس وقت یہ پتہ نہ چل سکا کہ کہاں کہاں گرے ہیں








