نیویارک:انسانی سوچ اور پھر علم کے ساتھ ساتھ نئی تحقیقات سے بہت سے چپھے ہوئے راز افشاہونے لگے ، نئی تحقیقات نے انسانیت کو جھنجوڑ کررکھ دیا ، تفصیلات کے مطابق پورے بدن کی ہڈیاں بھی ایک ہارمون خارج کرکے ہمیں اس صورتحال کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہڈیوں سے خارج ہونے والا یہ ہارمون ہماری پوری ہڈیوں سے خارج ہوکر لاشعوری طور پر ہمیں چوکنا کرتا ہے کہ آیا یہاں سے بھاگنا ہے یا پھر مقابلہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسر جیرارڈ کارسینٹی اور ان کے ساتھیوں نے انسانی ہڈیوں سے خارج ہونے والا ایک نیا ہارمون دریافت کیا ہے جسے ’آسٹیو کیلسن‘ کا نام دیا گیا ہے اور وہ ہماری جسمانی حرکات کو منظم کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس طرح ہمارا جسم پورے ڈھانچے سمیت مزید منظم اور چوکنا ہوجاتا ہے۔

دوسری طرف امریکی ماہرین نے نتیجہ اخذ کرکے کہا ہے کہ ہمیں ہڈیوں کے کردار پر نئے سرے سے روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے اور وہ محض ہڈیاں نہیں بلکہ ایک ذہانت بھرا نظام بھی ہیں، اس طرح ہمیں مصیبت سے بچانے میں ہڈیوں کا بہت اہم کردار سامنے آیا ہے۔

Shares: