سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور نے بھلے ہی سلور اسکرین پر اپنا ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن وہ ابھی سے ہی سٹارز والا سٹیٹس انجوائے کررہی ہیں.لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ خوشی کپور بہت جلد بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں. خوشی کپور زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں نظر آئیں گی. خوشی کپور کے والد بونی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کہا ہے کہ جس وقت ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کا انتقال ہوا اس وقت خوشی کپور کی عمر محض 16 سال تھی۔اور ان دونوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ خوشی اداکاری کریگی . انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم دونوں تو اسکی پڑھائی کی طرف لگے رہتے تھے کہ یہ اچھی طرح تعلیم حاصل کرلے. لیکن خوشی اب
باقاعدہ ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے جو کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے.بونی کپور یہ بھی مانتے ہیں کہ خوشی ایک اچھی اداکارہ ثابت ہوں گی. یاد رہے کہ آرچیز میں خوشی کپور کے علاوہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے پوتے اور شویتا بچن کے بیٹے آگستیہ نندا، مہر آہوجا، ڈاٹ، یووراج مینڈا، اور ویدانگ رینا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔