نئی دہلی :چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی بھارت امریکہ کی خواہش پراعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے کوشاں ،اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو امریکہ نے بھارت کےلیے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے بھارت کو نصیحت کی کہ ان حالات میں جب کہ افغانستان میں پاکستان حمایت یافتہ افغان طالبان کی حکومت ہے بھارت کو ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیں
ادھر انہیں حالات کے تناظر میں امریکہ کی خواہش پر بھارت نے اپنے جرنیلوں کوچینی جرنیلوں کےساتھ بات چیت کرنے پر تیارکیاہے، مذکورہ افراد میں سے ایک نے بتایا کہ کور کمانڈر سطح کے مذاکرات اگلے تین چار دنوں کے اندر ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی اور چینی فوجی پچھلے ہفتے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں یانگسی کے قریب لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ آمنے سامنے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب ایک چینی گشتی نے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں کو زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔
دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے مطابق بات چیت کے بعد یہ مختصر تصادم حل کیا گیا۔تازہ آمنے سامنے کے بارے میں ، ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اپنے خیال کے مطابق گشت کی سرگرمیاں کرتے ہیں اور جب بھی فوج آمنے سامنے ہوتی ہے ، صورتحال کو قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق سنبھالا جاتا ہے۔