کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

ویلنگٹن:کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ نیوز لینڈ اس مہینے کے دوران اپنی سرحدیں بتدریج کھولنے کا سلسلہ شروع کر دے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کیا۔ تاہم مکمل طور پر سرحدیں کھولنے اور پابندیاں ختم کرنے کا عمل اکتوبر سے پہلے مکمل نہیں ہو گا۔

پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ایسے باشندوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کی جائے گی جو غیر ممالک میں پھنسے ہیں۔ جبکہ آخری مرحلے میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی جو اکتوبر میں جا کر مکمل ہو گا۔

کورونا کے پھیلا ؤسے بچنے کے لیے نیوزی لینڈ نے دنیا بھر میں سخت ترین سرحدی بندشوں میں سے ایک کا اطلاق کر رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پانچ مرحلوں میں پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا بتایا

دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 386,259,558 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 5,721,621 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں76,882,290مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 482 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 29 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 612 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد ا?بادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 861 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 54 لاکھ 81 ہزار 122 ہو چکی ہے۔

Comments are closed.