برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر

0
82

لندن:برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر ہوگئے، ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ، ادھر اس حوالے سے ابھی تک ان کی طرف سے کاغذات واپس لینے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں‌

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار دونوں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق کمیٹی کےچیئرپرسن آج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گےاوران کے درمیان ووٹنگ بدھ کے روز ہوگی۔برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا اعلان 5 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ شدید مخالف اور اپنی کابینہ کے وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بورس جانسن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر متعدد نام سامنے آئے جن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمان چشتی سمیت 11 امیدوار شامل تھے۔

واضح رہے کہ ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے جنھوں نے وزیر اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفی دیا، ان کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی جس کا نتیجہ وزیر اعظم کے استعفے کی صورت میں نکلا۔

وزیر صحت کا عہدہ چھوڑتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ نہ ہم قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں، بورس جانسن بطور وزیر اعظم میرا اعتماد کھو چکے ہیں۔پاکستانی نژاد ساجد جاوید 2019 میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے مگر بورس جانسن کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔جبکہ رحمان چشتی کا آبائی تعلق پاکستانی علاقے آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد سے ہے۔

Leave a reply