گلگت پولیس نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار لیا۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کے حکم پر ایس ایچ او جگلوٹ کی سربراہی میں ملزم کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف تھانہ جگلوٹ میں مقدمہ نمبر درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملزم ناصر ولی ولد حاجی دار سکنہ تانگیر ضلع دیامر حال مقیم جگلوٹ نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو پستول سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ او جگلوٹ و عملہ کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور بہترین کاروائی پر کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Shares: