سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

0
42

سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے خلاف ووٹ دیئے جانے کی خبروں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ردعمل آ گیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملہ پر سعودی عرب نے قطعی طور پر پاکستان کی مخالفت نہیں کی

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کیس جمعہ کو پیش ہونا ہے، سعودی عرب پاکستان دوستی ان شاء اللہ روز و شب مزید مضبوط ہو گی

واضح رہے کہ  ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ ہو گا

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا جا رہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے بردار اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیاہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پر بحث جاری ہے اور اسوقت سعودی عرب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے تا ہم دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آیا،

وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا، یہ فیک نیوز ہے

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

Leave a reply