ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا

سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والےنوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔دوسری جانب امریکہ کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔لانگ جمپ کرنےوالے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔

Comments are closed.